کورنگی انڈسٹری کے تاجروں نے کراچی چیمبر کی 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے بھی کراچی چیمبر کی ملک گیرہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہڑتال تاجروں کے بروقت موقف، جائز اور  کاروباری طبقے کے حقیقی جذبات کی عکاسی ہے۔ موجودہ فنانس ایکٹ میں شامل کیے گئے کاروبار دشمن اقدامات نے صنعت و تجارت کی فضا کو شدید طور پر متاثر کیا ہے اور اب خاموشی کا مطلب معیشت کی مزید بر بادی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کراچی چیمبر کے فیصلے کی بھر پور حمایت بھی کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*