شہزاد فضل عباسی ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی تعینات

کراچی (قومی اخبار) — حکومت سندھ نے شہزاد فضل عباسی کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا ہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

شہزاد فضل عباسی ایک تجربہ کار بیوروکریٹ سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے اس سے قبل مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی تعیناتی کو ماہرینِ انتظامیہ اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی سربراہی سنبھالنے کے بعد شہزاد فضل عباسی کا اہم چیلنج صوبے میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان کی قیادت میں ادارے سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ خوراک کے معیار، صفائی، اور قانون نافذ کرنے کے عمل میں مزید بہتری لائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*