
کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) — دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر لی ہے۔ عالمی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ، انسٹی ٹیوشنل انویسٹمنٹ اور متوقع ریگولیٹری نرمی کے باعث بِٹ کوائن کی قدر میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف ڈیجیٹل کرنسیوں میں عوامی اعتماد کا مظہر ہے بلکہ مستقبل قریب میں مزید قیمتوں میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کے رجحانات ایسے ہی رہے تو بِٹ کوائن 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی حد بھی عبور کر سکتا ہے۔
پاکستانی سرمایہ کار بھی اس عالمی رجحان میں دلچسپی لے رہے ہیں، تاہم اس میں سرمایہ کاری کرتے وقت خطرات اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔