” لیاری میں عمارت افسران کی غفلت سے زمین بوس ہوئی” پولیس نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

لیاری میں بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہونے کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ سٹی کورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس کی رپورٹ میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ 1986 میں مالک نے دوحصوں پر مشتمل گراونڈ پلس 5 کی عمارت تعمیرکی تھی۔ کافی عرصے سےدونوں حصےخستہ حال اور ناقابل رہائش تھے۔ عمارت کے خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو سال 2022 سے علم تھا جسکے باوجود سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ افسران نے غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کیا جس سے عمارت زمین بوس ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*