بھارتی لڑاکا طیاروں کے گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور طیارہ تباہ

حالیہ مہینوں میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے

بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ ریاست راجستھان کے ضلع رتن گڑھ میں پیش آیا جہاں طیارہ زمین سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک فضائی مشق کے دوران پیش آیا جس میں طیارے کو معمول کی پرواز پر بھیجا گیا تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم، حکام کی جانب سے پائلٹ کی حالت یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے نہ صرف بھارتی فضائیہ کی تکنیکی خامیوں اور طیاروں کی ناقص دیکھ بھال پر سوالات اٹھتے ہیں بلکہ اس سے خطے میں دفاعی توازن پر بھی اثر پڑتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیارے گنوانے کے بعد اپنی فضائی مشقوں کے ذریعے جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے، تاہم بار بار پیش آنے والے حادثات اس دعوے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*