اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ماہرین کی سیکیورٹی جانچ شروع ڈی جی سی اے اے کی جانب سے خیرمقدم، تمام متعلقہ ادارے اجلاس میں شریک

اسلام آباد (قومی اخبار) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (DFT) کی دو رکنی ماہر ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ٹیم اتوار کی شب اسلام آباد پہنچی اور پیر کی شام باقاعدہ معائنہ شروع کر دیا گیا۔

برطانوی ٹیم کی رہنمائی برٹش ہائی کمیشن کے نمائندے مسٹر ناصر کر رہے ہیں، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی ایوی سیکیورٹی ٹیم میزبان کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ ٹیم آئندہ تین روز کے دوران ہوائی اڈے کے مختلف شعبہ جات بشمول کیٹرنگ، فلائٹ آپریشنز اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لے گی۔

ڈی جی سی اے اے کی جانب سے ڈائریکٹر ایوی سیکیورٹی  نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ ابتدائی بریفنگ میں ایئرپورٹ منیجر، پی اے اے افسران، اے ایس ایف، پی آئی اے، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو، کچن کوزین، راس مینزیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ماضی میں بھی برطانویDFT کی تمام سیکیورٹی جانچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور توقع ہے کہ اس بار بھی پاکستان کے سیکیورٹی اقدامات بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*