کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش برآمد

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے ملی، جس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع پر ساؤتھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر لاش کی شناخت اداکارہ حمیرا اصغر علی کے طور پر کی گئی ہے، تاہم مزید تفصیلات اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*