عبد الستار بچانی بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالستار بچانی انتقال کرگئے۔
عبد الستار بچانی بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے با اعتماد ساتھیوں میں سے تھے، عبدالستار بچانی 1977 میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
حاجی عبدالستار بچانی حیدرآباد ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں، مرحوم حاجی عبد الستار بچانی کا بیٹا ذوالفقار ستار بچانی موجودہ ایم این اے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عبدالستاربچانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستاربچانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے با اعتماد ساتھی تھے، مرحوم پیپلزپارٹی کے مخلص اور وفادار سیاسی کارکن تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔