12روز کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 79 لوگ جان سے گئے

خیبرپختونخوا میں 29،پنجاب میں 24 لوگ جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 7 جولائی کے دوران بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کےمطابق 12روزکےدوران ملک بھر میں 79 لوگ جان سے گئے،خیبرپختونخوا میں 29،پنجاب میں 24 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 15 اور بلوچستان میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

این ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں اور سیلاب سے 140 لوگ زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 57 بچے،48 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں،66 گھرمکمل تباہ ہوئے،123 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مون سون کی بارشیں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی،ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں سب سےزیادہ48ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، لاہور میں 40، گوجرانوالہ 6، مری5 اور فیصل آباد میں 4  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ میں2 اور منڈی بہاوالدین میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصوراوربہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ10جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*