مشروم مرڈر کیس: آسٹریلوی خاتون پر ساس، سسر سمیت 3 افراد کے قتل کا جرم ثابت

جولائی 2023ء میں خاتون نے سسرالیوں کو دعوت پر بلا کر زہریلے مشروم کھلائے تھے

آسٹریلوی خاتون پر شوہر کے والدین سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا۔

آسٹریلوی عدالت میں جیوری نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دے دیا۔

ایرین پیٹرسن نے جولائی 2023ء میں سسرالی رشتے داروں کو دعوت پر بلا کر زہریلے مشروم کھلائے تھے، جس کے نتیجے میں تینوں افراد دم توڑ گئے تھے۔

مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر توجہ سے دیکھا گیا، تہرے قتل کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے شہر لیون گاتھا میں پیش آیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*