کراچی میں 9،8اور10 محرم کے لئے ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس نے کراچی میں 9،8 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اورٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

8،9 اور 10 محرم الحرام کومرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا اورپھر اپنے روایتی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرپہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ  گرومندر سے ٹاور تک بند رہیگا۔

متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ سینٹرل):
ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
2.لیاقت آباد سے آنے والے افراد کو تین ہٹی سے دائیں جانب لسبیلہ چوک  اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکتے ہیں۔

3.حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔

متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ایسٹ):
شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈسے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
5.سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔


متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ساؤتھ):
6.گارڈن  چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال  سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

متبادل راستہ برائے ہیوی ٹریفک:
1.تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10  سے ناظم آباد چورنگی نمبر2  کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پورتک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

2.تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا  اسٹیکر چسپاں ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے  اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین  سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔


راستہ برائے شرکا ء جلوس
i  ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ،  البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ،  سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش

.iiلیاقت آباد،  تین ہٹی،  جہانگیر روڈ،  گرومندر  تا  نمائش

iii . سو سائٹی لائٹ سگنل  تا  نمائش

iv گلستان جوہروگلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل  تا نمائش

راستہ برائے سبیل یا نیا ز والی گاڑی
وہ تمام گاڑیاں جوسبیل یا نیاز یا تبرک تقسیم کرنے کے لئےجلوس میں شامل ہوں گی۔ ان گاڑیوں کاجلوس میں انٹڑی  پوائنٹ (داخلے کا مقام) صرف ٹاور/ میمن مسجدہوگا۔

کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر  کھڑے ہوے کی اجازت نہیں ہوگی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*