
کراچی کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ڈاکووں نے فائرنگ کر کے 18 سالہ نبی اللہ کو قتل کر دیا۔لواحقین کے مطابق مقتول گلزار ہجری قائم اسٹیٹ ایجنسی میں ملازمت کرتا تھا اور رات کام سے گھر واپس آ رہا تھا۔ غازی گوٹھ کچا پکا روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے نبی اللہ سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نبی اللہ کو قتل کردیا۔
لواحقین کے مطابق ملزمان نبی اللہ کی موٹر سائیکل کچھ دور چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔