ایک اور مون سون سسٹم مشرقی علاقوں میں داخل، کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 8 سے 11جولائی کے دوران کراچی میں معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے تاہم کراچی میں آج مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*