
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) سے کر دیا گیا ہے اور یہ اگلے پندرہ دنوں تک مؤثر رہیں گی۔