سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید سیکڑوں روپےکی کمی

کراچی: ملک میں سونا فی تولہ مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 99 ہزار 554  روپے ہوگئی  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ادھر  عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ  16 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 274 روپے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*