بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ممبئی کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنےموبائل میں ہیلپ لائین ’103‘ کو سیو کرلیں۔
کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی پولیس کے شہر میں خواتین کی حفاظت کے لیے اُٹھائے گئے حفاظتی اقدام کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
https://www.instagram.com/tv/CZL6rUIlGi6/embed/?cr=1&v=12&wp=94&rd=https%3A%2F%2Fapne.jang.com.pk&rp=%2Foldimages%2Fcontent%2Fposts%2Fedit%2F1042637%3Fpost_type%3D1%26type%3Dnewpost#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A2696855.2999999523%2C%22ls%22%3A909.3999999761581%2C%22le%22%3A909.3999999761581%7D
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ممبئی پولیس کا (نربھیا اسکواڈ) ممبئی شہر میں خواتین کے لیے ایک خصوصی دستہ ہے‘۔
اُنہوں نے اس حوالے سے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ نربھیا اسکواڈ سے ہیلپ لائن (103) پر کسی بھی مشکل وقت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ممبئی کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسپیڈ ڈائل میں ایک اور ہیلپ لائن (103) کا اضافہ کرلیں۔