
*پریس ریلیز*
تاریخ:29 جون 2025
پاکستان کسٹم کوئٹہ کی بڑی کاروائی
پاکستان کسٹم کوئٹہ نے یارو کے چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی ایک بہت بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
چیف کلکٹر جناب باسط مقصود عباسی صاحب کی اطلاع پر کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ جناب عمر شفیق صاحب نے یارو چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی ہدایت کی۔ چمن سے کوئٹہ آنے والی ایک مزدہ گاڑی کو روکا گیا جس سے تقریباً ساڑھے تیئس کلو آئس برآمد کی گئ جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1.47 بلین روپے بنتی ہے۔
اس کاروائی میں دو افراد کو گرفتار کر کے ابتدائی اطلاعی رپورٹ انٹی نارکاٹکس کورٹ میں جمع کرائی گئ ہے۔
پاکستان کسٹم کوئٹہ ملکی خزانے کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو تباہی سے بچانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
مذکورہ کاروائی ایڈیشنل کلکٹر جناب محمد آفتاب صاحب اور ڈپٹی کلکٹر جناب مصطفی ضمیر صاحب کی زیر نگرانی کی گئی۔