کراچی میں سول اسپتال میں 2 گدھے کرنٹ لگنے سے مرگئے

کراچی میں سول اسپتال میں 2 گدھے کرنٹ لگنے سے مرگئے ہیں۔ مزدور اپنے دونوں گدھوں پر کالج آف نرسنگ برائے طالبات میں مٹی اٹھانے کا کام کررہا تھا کہ انہیں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے کے دوران مزدور نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے بجلی کی تاروں میں کرنٹ تھا، کالج کی اندر زیر تعلیم اور ہاسٹل میں موجود طالبات محفوظ رہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری الیکٹریشن ٹیم بھیجوا کر بجلی کا کنکشن منقطع کردیا۔ اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر نظام شیخ کے مطابق گدھے مرنے کےواقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*