
کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں 300 فیڈر ٹرپ کر گئے،پی ای سی ایچ ایس ،گلشن اقبال ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد، سرجانی ، گڈاپ ، معمار کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔لیاقت آباد ، پی آئی بی ، کورنگی ، اولڈ سٹی ایریا ، جمشید روڈ میں بھی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔