کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی ون اور ٹی پی فور) قائم کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے، ایس تھری پروجیکٹ سے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے جاری کرنا ہے تاکہ ماحول اور سمندری جیوت کو محفوظ کیا جا سکے۔


وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ 35 ایم آئی جی ڈی پلانٹ کی بحالی کے کام کی پیش رفت 67 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹی پی ون کے تمام الیکٹرکل کام اگست 2025ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ 65 ایم آئی جی ڈی ویسٹ واٹر کی توسیع کا کام جاری ہے۔ انہوں نے 65 ایم آئی جی ڈی کے کام کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، صوبائی وزراء، سید ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن، سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو اور سی ای او واٹر بورڈ احمد علی صدیقی شریک ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*