کراچی کے علاقے گلبہار میں ایک بند فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث زور دار دھماکا

کراچی کے علاقے گلبہار میں ایک بند فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق فاطمہ نامی خاتون عمارت کی دوسری منزل پر مقیم تھیں۔ دھماکے کے باعث لگنے والی آگ سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا عمارت کے نچلے حصے میں موجود کئی عرصے سے بند فلیٹ میں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*