ایران کی فتح، سفیر رضا امیری کا اظہار تشکر، پاکستان کی حمایت کو سراہا

ایران کی عظیم فتح پر پاکستانی عوام و قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، رضاامیری

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے ایران کی حالیہ عظیم فتح پر پاکستانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کو درپیش مشکل وقت میں پاکستان نے جس بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، وہ قابل قدر ہے۔

ایرانی سفیر نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام قومی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جس جرات مندانہ مؤقف اپنایا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایران کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی فتح ہے۔ رضا امیری کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستانی عوام کی محبت اور یکجہتی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*