کاربار کے اختتام پر 100 انڈیکس 122, 761.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
تجارتی سیشن کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جس نے 100 انڈیکس کو کاروباری دن کی بلند ترین سطح 123,256.55 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 122,761.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو 515.01 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اہم شعبوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلیز، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور ریفائنریز شامل ہیں۔ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، ماری پٹرولیم کمپنی ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ، سدرن سروسز گیس کمپنی، میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے حصص مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے ۔
یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی جو بنیادی طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 6,079 پوائنٹس یا 5.23 فیصد کے تاریخی اضافے سے 122,246 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ پوائنٹس کے لحاظ سے ایک دن میں دوسری سب سے بڑی بڑھوتری تھی۔
عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی اسٹاکس مستحکم رہے کیونکہ خام تیل کئی ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہا جب کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا۔