ایران اسرائیل جنگ بندی، ٹرمپ کا ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم کرنے کا دعویٰ

اسرائیل اور ایران سے خوش نہیں، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا، ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں۔ 

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا،  اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*