
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی، انڈیکس نے 4 نفسیاتی حدیں کھو دیں۔
امریکا کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 3 ہزار 855 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔
جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 887 کی نچلی سطح تک گیا جبکہ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 798 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔