
کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک اور شہری کی جان چلی گئی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورنگی میں ویٹاچورنگی کے مقام پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔