4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز پیر کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*