اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی میڈیا

ایرانی آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر تازہ حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی فوج کیخلاف حملوں کی چودہویں لہر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیاسی ہنڈریو کو شدید نقصان پہنچا۔ گزشتہ شب داغے گئے سجیل میزائلوں سے 25 صیہونی مارے گئے، 137 زخمی ہوئے، بیئرشیوا میں اسرائیل کا سب سے بڑا سروکا اسپتال تباہ ہوگیا، تل ابیب میں 5 ہزار 110 یہودی بے گھر ہوگئے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دنیا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازع بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔
کونسل نے مزید کہا کہ ایران کا عزم ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت میں شامل مغربی قوتوں بلخصوص امریکا کے خلاف خود مختاری کا دفاع کرے گا۔
دوسری جانب جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔