ویڈیو: وزیراعظم کے قوم سے میں، میرا، مجھے اور عمران خان کی تکرار

وزیر اعظم عمران خان  کے گزشتہ روز قوم سے کیے گئے براہ راست  خطا ب کے دوران میں میں، میرا، مجھے  اور عمران خان کی تکرار ہی سنائی دیتی  رہی۔

 وزیر اعظم نے  گزشتہ روز  قوم سے  45 منٹ  خطاب کیا  لیکن اس خطاب  کے دوران وہ میں، میرا، مجھے اور عمران خان کی تکرار  ہی کرتے رہے۔

عمران خان نے  45 منٹ کی تقریر میں 213 بار اپناہی ذکر کیا، دوران خطاب عمران خان نے  88 بار میں،  16 بار مجھے،  11 بار میرا اور اپنا نام 14 بار لیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  قوم سے براہ راست خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  قوم سے براہ راست خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*