
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس کے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزمان کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کردیا ہے، واقعہ کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی تھی۔ واضح رہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ ملزموں کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزموں پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات ہیں۔