اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس پارلیمنٹ میں متبادل فورم موجود ہے، وہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد ایوان میں ہی لا سکتے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔
واضح رہےکہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے7 ووٹ مسترد کیے تھے جس پر انہوں نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کیا تھا۔
گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پرپہلے 22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے کچھ پہلوؤں پر مزید معاونت کیلئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا تھا اور کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔