اسرائیل پر تازہ حملوں میں فتح-1 ہائپرسونک میزائلوں کا استعمال کیا، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کےخلاف ایرانی حملوں کی 11 ویں لہرصہیونی شرپسندوں کی خود ساختہ اقتدار کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔

پاسدران انقلاب کے مطابق اسرائیل کےخلاف تازہ حملوں میں فتح-1 ہائپرسونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا اور یہ طاقتور جدید میزائل فتح نے صہیونی بزدلوں کی پناہ گاہوں کو لرزا کر رکھ دیا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی فضاؤں پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، صیہونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آ رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*