
ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

یران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔