اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے،  اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ  ایران کے پاس چند دنوں میں 15 جوہری بم بنانے کے لیے کافی مواد موجود ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران پر پیشگی حملےکیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی حملوں کا ہدف نہیں بتایا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔  پریس ٹی وی کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔  

ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*