اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔

*ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی*

بتاریخ 12 جون 2025

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر روانہ ہونے والے مسافر شعیب علی ولد علی بخش، نے منشیات نہایت مہارت سے اپنے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران  باریک بینی سے چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

*ترجمان اے ایس ایف*

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*