
بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر اندیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 250 سے زائد افرادسوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے 5 منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی کہ ٹیکنیکل طور پر طیارہ رن وے کے قریب ہی گر کر تباہ ہوا۔