پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے وزیرِ اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے‘۔