نئے بجٹ میں سالانہ 20کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

تعمیرات اور کم لاگت والے گھروں کے لیے وفاقی بجٹ میں اچھی خبر آگئی، وفاقی حکومت نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد کی گئی 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کردی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی ریلیف دیا ہے۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
تعمیراتی شعبے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد کی گئی سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی ہے، کم لاگت گھروں کی تعمیر کےلیے قرضوں کی فراہمی بھی تجاویز کاحصہ ہے
نئے بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ تعمیراتی شعبے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی منتقلی پر عائد کی گئی 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی ہے، کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کی فراہمی بھی تجاویز کا حصہ ہے۔
حکومت نے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے، مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے بجٹ میں اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹاپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ہے۔
کارپوریٹ سیکٹر کو ریلیف، سپر ٹیکس میں کمی
نئے بجٹ میں سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔