روسی گیس کے بجائے دیگر ذرائع سے گیس خرید کر جمع کرنے کے لیے یورپین ممالک نے ڈیکلریشن پر دستخط کردیے۔
اس ڈیکلریشن کے تحت دستخط کنندگان روسی گیس کے بجائے نان یورپین ذرائع سے گیس جمع کرنے کے لیے سہولیات بنا کر اس میں سردیوں سے قبل ہی اکٹھی گیس خرید کر جمع کر لیا کریں گے۔
یہ تجویز بنیادی طور پر یورپین کمیشن کی ہے۔ جو ممبر ممالک کو مستقبل میں روسی توانائی پر کم سے کم انحصار کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس ابتدائی تجویز پر اب تک جن ممالک نے دستخط کیے ہیں، ان میں آسٹریا، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور بینیلکس ممالک نیدرلینڈز، بیلجیئم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔