امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور عالمی و قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 67 ہزار افراد انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جنگ کو ترجیح دی،امریکہ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے کوئی واضح احتجاج نہیں کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل تمام مسلم ممالک کے سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*