بجٹ 26-2025 کے لیے آئی ایم ایف نے اپنے مطالبات رکھ دیئے

وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ 26-2025 کےلیے اپنے مطالبات رکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی حکومتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی فراہم نہیں کریں گی، صوبائی حکومتوں کو نئی ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کرنا ہو گی، صوبائی حکومتوں کو نئے کاروبار کیلئے آسانی اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو اکاؤنٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہو گا، ترقیاتی منصوبوں کیلئے اقتصادی ترقی بڑھانے میں معاونت کلیدی اصول ہوگا، تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بجٹ صوبائی اسمبلی سے منظور کروانا ہوگا۔

صوبوں کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہداف حاصل کرنے میں مکمل معاونت کرنا ہو گی، صوبے پروگرام کے تحت طے شدہ وفاقی حکومت کے معاشی اہداف کی مخالفت نہیں کریں گے۔

صوبے بجلی اور گیس چوری اورا سمگلنگ روکنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے، صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کیلئے درکار تمام اقدامات کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*