عائشہ منزل: ڈاکو بیوپاری سے 12 بکرے چھین کر فرار، فائرنگ سے بیوپاری زخمی

کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان بیوپاری کے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے بیوپاری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری میاں داد زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا فائرنگ کے بعد ڈاکو میاں داد بیوپاری سے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ بیوپاری عمر کوٹ سے بکرے لے کر فروخت کے لیے آیا تھا۔ زخمی بیوپاری میاں داد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*