
کراچی کے ناردرن بائی پاس پر فاسٹ پمپ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 19 سالہ شایان ولد ابراہیم اور 20 سالہ معیز ولد معین الدین کے نام سے ہوئی ہے۔