ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیا

کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔ یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، دوسری گارڈن لکھپتی ہال کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم کی ملی، تیسری نادرن بائی پاس مویشی منڈی گیٹ نمبر 2 کے قریب سے 55 سالہ شبیر ولد گلو کی لاش ملی جبکہ پورٹ قاسم اسماعیل فوڈ سٹریٹ کے قریب سے 42 سالہ سہیل کی ملی ہے۔