یومِ تکبیر کی مناسبت سے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں خصوصی تقریب

پرنسپل ریورنڈ فادر ماریو اینجلو روڈریگس کا پیغام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا, تقریب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان کے جوہری طاقت بننے کے تاریخی دن کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا, اس موقع پر پرنسپل ریورنڈ فادر ماریو اینجلو روڈریگس نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں قوم کے اتحاد، حوصلے اور دفاعی خودمختاری کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے, ہمارا مقصد ہے کہ طلبہ میں حب الوطنی، قومی شعور، اور امن و ترقی کی سوچ کو فروغ دیا جائے, ہم یہ دن صرف دفاعی طاقت کو سراہنے کے لیے نہیں بلکہ ایک پُرامن اور مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کے طور پر بھی مناتے ہیں , تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چاغی کے پہاڑوں کی علامتی نمائندگی کے ساتھ جوہری دفاعی قوت کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی، امن، اور دفاعی کامیابیوں سے روشناس کروانا تھا, اسکول انتظامیہ کے مطابق  سینٹ پیٹرک ہائی اسکول ہمیشہ کی طرح اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ قومی اقدار، بین المذاہب ہم آہنگی، اور حب الوطنی کے جذبات کو پروان چڑھاتا رہےگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*