زیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دینے سے متعلق سوال پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
شہباز گل نے جیو ٹی وی سے ایک گفتگو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیے۔شہباز گل کے مطابق جیو ٹی وی نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے لاہور میں ایک پلاٹ خریدا تھا اس کا پیسا کہاں سے آیا؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ پلاٹ لاہور میں خریدا تھا، پیسے فیصل بینک بلو ایریا کے اپنے اکاؤنٹ سے کراس چیک میں ادا کیے اور FBR
ٹوئٹ میں دوسرا سوال تھا کہ کیا آپ لیکچر دیتے ہیں؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ جی بالکل میں لیکچر دیتا ہوں میں ایک پروفیسر ہوں، کرپشن نہیں کرتا، ٹھیکے نہیں لیتا، حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے شوق کے لیے بالکل لیکچر دیتا ہوں اور اس کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے۔
خیال رہے کہ دی نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے دی نیوز کو ایک تحریری جواب میں تصدیق کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے۔