مودی کےتبصروں میں نفرت پرمبنی تشددکا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے،ترجمان وزرات خارجہ

ترجمان وزرات خارجہ نےمودی کےبیان کو نفرت انگیز اورپرتشدد قراردے دیا،کہا تبصروں میں نفرت پر مبنی تشدد کا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔
بھارتی وزیراعظم کےحالیہ ریمارکس پرترجمان وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مودی کابیان جوہری ہتھیاروں سےلیس ریاست کےرہنماسےزیادہ سیاسی رہنما کاتھا،بھارتی ریاستی امورکی پختگی،سنجیدگی میں گراوٹ کی مذمت کرتےہیں،مودی کےتبصروں میں نفرت پرمبنی تشددکا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نےکہا پاکستان ان ریمارکس کواشتعال انگیزی کےطورپردیکھتاہے،ایسےبیانات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹاناہے،ایسےبیانات کا مقصدجموں وکشمیر میں آبادیاتی انجینئرنگ سےتوجہ ہٹاناہے۔
مزیدکہا پاکستان باہمی احترام اورخودمختارمساوات پرمبنی امن کیلئےپرعزم ہے،سلامتی یا علاقائی سالمیت کودرپیش خطرےکا مقابلہ مضبوط،متناسب اقدامات سےکیاجائےگا،عالمی برادری کوبھارت کی بڑھتی بیان بازی کاسنجیدگی سےنوٹس لیناچاہیے،ایسے بیانات سےعلاقائی استحکام اوردیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچتاہے،بطوریواین امن فوجی شراکت دارپاکستانی ریکارڈ،انسداددہشتگردی کی کوششوں کیلئے مسلسل حمایت مستند ہے۔