
کراچی: آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی بیماری میں مبتلا اور بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی کی سرجری کردی گئی۔
بچوں کے والد شاہد علی کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 9 سال کےعبداللہ کی سرجری کردی گئی ہے جب کہ 7 سالہ منسا کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔
بچوں کے والد کا بتانا ہے کہ 7 سالہ منسا کی سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا ۔
ان افراد میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا بھی بغیر علاج وطن واپس آگئے تھے۔