بحریہ ٹاؤن فیز ٹو ، فیز فور اور سفاری ولاز کی پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع ہوگیا جبکہ کمیٹیاں تشکیل دے کر اشتہارات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ضابطے کے مطابق نیلامی کے اشتہارات جاری کر کے بحریہ ٹاؤن فیز ٹو ، فیز فور اور سفاری ولاز کی پراپرٹیز نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے ۔
اس پراپرٹی میں سینما، شادی ہال، سفاری پارک، اسکول اور بحریہ ٹاؤن ہیڈ آفس بھی شامل ہے ۔
بحریہ ٹاؤن کی غیرمنقولہ جائیداد کا نیلام عام نیب آرڈیننس انیس سو ننانوے کے سیکشن 33 ای کے تحت عمل میں لایا جائےگا جس کا مقصد ڈیفالٹ شدہ رقم کی وصولی ہے۔
بحریہ ٹاؤن کی اس حوالے سے نیب کے ساتھ پلی بارگین پہلے ہی ہو چکی ہے۔