تربیلا منگلا اورچشمہ ریزروائرمیں مجموعی طور پر40 لاکھ 5 ہزار ایکٹر فٹ پانی موجود ہے

ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔
ترجمان واپڈا کےمطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز کےمقابلے سات سوکیوسک کم ہے۔دریائے کابل میں بھی پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا میں پانی کی سطح چودہ سو تہتر فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ چون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں سطح آب گیارہ سو چھپن فٹ اور ذخیرہ انیس لاکھ باون ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی سطح چھ سو تینتالیس اعشاریہ ایک صفر فٹ ہےجبکہ ذخیرہ نواسی ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا،منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔